سیما حیدر جاکھرانی کون ہیں اور کراچی سے بھارت کیسے پہنچی؟

جیکب آباد کی سیما حیدر کا جکھرانی قبیلے سے تعلق ہے جو بلوچ قبیلا ہے۔

بتایہ جاتا ہے کہ سیما حیدر پب جی گیم کھیلنے کے دوران بھارتی شہری کے پیار میں گرفتار ہو کر پسند کی شادی کرنے بھارت پہنچی جہاں اسے گرفتار کیا گیا۔

سیما حیدر پہلے سے شادی شدہ اور اس کے چار بچے بھی ہہیں وہ انہیں بھی بھارت لے گئی۔

29 سالہ سیما حیدر پہلے نیپال اور پھر بھارت پہنچیں تھی جھاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


سیما کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا اب ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے حکومت سے اپنے بیوی اور بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔

سیما کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا بھی بیان سامنے آگیا

سیما کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا کہنا ہے انہوں نے پسند کی شادی کی تھی چار بچے بھی پیدا ہوئے

ان کا کہنا ہے کہ وہ کمانے سعودی عرب چلایا گیا، میری اہلیہ  چار بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھی۔

غلام حیدر جاکھرانی نے بتایا کہ سیما کی آن لائن گیم کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی، اور اسے پیار کا جھانسہ دے کر بھارت بلایا گیا ہے۔

غلام حیدر کا کہنا ہے کہ بتایا کہ بھارت کے شہر راہوپور پولیس نے میری بیوی اور بچوں کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے بچے مجھے واپس کرانے میں میری مدد کریں۔


دوسری جانب بھارت میں قید خاتون سیما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہماری طلاق ہو چکی ہے۔ چار برسوں سے اکیلی تھی، آن لائن گیم پر سچن سے پیار ہوا اور بھارت چلی آئی۔ میں واپس پاکستان نہیں جانا چاہتی، سچن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں