
یورپی یونین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کردی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے معاملے پر اگلے ہفتے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
یورپی یونین نے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابیں جلانے کا عمل ’جارحانہ، بے حرمتی اور مکمل طور پر اشتعال انگیز‘ ہے۔یہ واقعہ اس لیے بھی انتہائی افسوس ناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیش آیا جب مسلمان خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔
