ایران پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا: ٹرمپ
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک تھا۔
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اسٹریٹجک خارگ جزیرے پر آج شدت کے ساتھ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کے سینٹکام نے ایران کے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر بمباری کی۔ ٹرمپ کے مطابق حملوں میں جزیرے پر موجود تمام فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ابھی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو روکنے کی کوشش کی تو تیل کے تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
