spot_img

ایران اب امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: علی لاریجانی

ایران اب امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: علی لاریجانی

ایران کی طاقت ور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلح کشیدگی اور ایران پر تازہ ترین فضائی حملوں کے بعد تہران اب امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

کراچی: ایران کی طاقت ور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلح کشیدگی اور ایران پر تازہ ترین فضائی حملوں کے بعد تہران اب امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘‘

قبل ازیں علی لاریجانی نے تنبیہ کی تھی کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ’’اتنی طاقت کے ساتھ لیا جائے گا، جس کا پہلے کبھی سامنا نہ کیا گیا ہو۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ ایران کی نئی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں