امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا

امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ امریکی کمپنی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں