امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کےساتھ ڈیل چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایران کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئےتوایران کےلیے بہت برا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اقتدارکی تبدیلی بہترین چیزہوگی جوکہ ہوسکتی ہے، وہ47 سال سےبس باتیں ہی کرتےآرہے ہیں۔دوسرا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ بھیجا جارہا ہے

صدر ٹرمپ نےخبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ہمیں اس بحری بیڑے کی ضرورت پڑے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں