ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں:ایران
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں تشدد میں اضافہ ہوا
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تاہم اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ایران میں پرامن مظاہرےپرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دوہفتوں میں مظاہروں کےدوران 350 مساجدکوآگ لگائی گئی لیکن ایرانی فورسز نے پرتشدد مظاہروں کے دوران زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا
عباس عراقچی نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات جائزتھے اور حکومت انہیں سن بھی رہی تھی۔ ٹرمپ کی مداخلت کی بات کے بعد احتجاج خونریزہوگئے تاکہ مداخلت کا بہانہ پیدا ہوسکے۔
