ہم نے 10 مہینوں میں 8 جنگیں رکوائیں: امریکی صدر

ہم نے 10 مہینوں میں 8 جنگیں رکوائیں: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں اور وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا۔

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامیوں کے دہانے پرتھا لیکن ایک سال میں جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا، ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی،بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں لیں، ہماری انتظامیہ میں ساری نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونےوالوں کو ملیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہیں کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بندکردیا ہے۔ منشیات کا زمین اور سمندر کے راستےآنا 94 فیصد کم کردیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں