دلی پولیس نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو گرفتار کرلیا
دلی پولیس نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے اراکین پارلیمنٹ کو روک کر راہل گاندھی سمیت کچھ ممبران کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ وہ بات نہیں کر سکتے۔ سچائی ملک کے سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی سیاسی نہیں ہے۔ یہ لڑائی آئین کے تحفظ کی ہے۔ یہ لڑائی ون مین، ون ووٹ کے لیے ہے۔ ہمیں صاف ستھری ووٹر لسٹ چاہیے۔‘
