آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

پیر کو البانیز نے ایک بیان میں کہا "آسٹریلیا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل، غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کیا جائے۔”

رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا اور کینبرا میں نامہ نگاروں کو بتایا، آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہونے والے وعدوں کی بنا پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے گا، بشمول یہ کہ مستقبل میں ریاست کے نظام میں حماس کی کوئی شمولیت نہیں ہو گی۔

وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ "شرقِ اوسط میں تشدد کا تسلسل توڑنے اور غزہ میں تنازعات، مصائب اور فاقہ کشی کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل انسانیت کی بہترین امید ہے”۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں