تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں حالیہ جھڑپوں کے بعد غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں حالیہ جھڑپوں کے بعد غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق

کوالالمپور: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے حالیہ جھڑپوں کے بعد غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوئی، جہاں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکہ اور چین کے سفیروں نے بھی شرکت کی، جو خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ثالثی اور سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

فریقین نے مستقبل میں تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں