اسرائیل کا ایک بار پھر یمن پر حملہ، حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار اسرائیل نے یمن پر بڑا حملہ کر دیا
رپورٹس کے مطابق یمن کی سرخ سمندر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔
اسرائیل کی فوج (IDF) کے مطابق اسرائیل نے حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ، رش عیسا، صلیف بندرگاہوں اور راس کاناتب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ گلیکسی لیڈر نامی ایک کارگو جہاز پر بھی حملہ کیا، جسے حوثیوں نے نومبر 2023 میں قبضے میں لے لیا تھا