اسرائیل نے غزہ میں خیموں سمیت مختلف مقامات پر حملے کرتے ہوئے 21 فلسطینی شہید کردیے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں سے بچوں سمیت 15 افراد خیموں پر بمباری میں شہید ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی جس کے باعث غذا کی انتہائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بڑھنے لگی۔
