انسانی صحت سے کھیلنے کا یہ مکروہ دھندا بھارت سے سامنے آیا ہے جہاں مارکیٹوں میں جعلی زیرہ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا
انسانی صحت سے کھیلنے کا یہ مکروہ دھندا بھارت سے سامنے آیا ہے جہاں مارکیٹوں میں جعلی زیرہ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا
رپورٹ کے مطابق یہ زیرہ جھاڑو کے تنکوں سے بنایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر زیرے کی ایک بڑی کھیپ کو پکڑٓا جہاں سے ہزاروں کلو جعلی زیرہ برآمد کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضبط شدہ کھیپ کی قیمت 60 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جعلی زیرہ ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس ملا کر بنایا گیا تھا اور اس کو اصلی زیرے میں ملا کر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا، پولیس نے کارروائی کرکے بڑی کھیپ پکڑلی
رپورٹ کے مطابق ملزمان جھاڑو بنانے کے بہانے سے ناریل کے درخت کی گھاس خریدتے تھے۔ اس گھاس کو پہلے زیرے کے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا تھا، اس کے بعد اسے گرم گڑ کے ساتھ ملا کر خشک کیا کرتے تھے۔
خشک ہونے کے بعد نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے چھوٹے حصوں میں ملا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔
پولیس نے جعلی زیرہ پکڑنے کے ساتھ کئی ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جب کہ کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
