سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج اتوار 30 مارچ کو عید الفطر منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد سعودی حکام نے عید آج منانے کا اعلان کیا۔
