اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوگئے
حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔
حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کردیا ہے۔
