واشنگٹن: امریکا کے دارالحکو مت واشنگٹن کے ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گرگیا
رپورٹس کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں
امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی،اس میں 60 افراد جبکہ ہیلی کا پٹر میں عملے کے 4 افراد سوار تھے
حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ دریا میں سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا
حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پروازیں روک دی گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فضائی حادثے سے متعلق صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہوں۔
