غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا: قطری وزیر اعظم نے اعلان کردیا

قطری وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پائے جانے کا اعلان کردیا ہے

6ہفتوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد 3 مراحل میں کیا جائے گا

پہلے مرحلے میں سویلین قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں اسرائیلی فورس کے قیدی حماس رہا کرے گی اورغزہ کے عوامی مقامات سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا۔

تیسرے مرحلے میں اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو پر کام کیا جائے گا۔

قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ جنگ بندی کااطلاق19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں