غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دوحہ میں جاری بات چیت میں فریقین کو نئی ٹھوس تجویز پیش کی گئی ہے جس پر دونوں طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے حماس کے ہاتھوں یرغمال 30 اسرائیلیوں کو رہا کرنےکی تجویز ہے۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کےدفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے فریقین کے درمیان حتمی خلا کوختم کرنےمیں اہم کردارادا کیا
قطری وزیراعظم، حماس اور امریکی نومنختب صدر ڈونلڈٹرمپ کےنامزد مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل پر زور دیا تاکہ وہ معاہدے کے قائل ہوسکیں ۔
