سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے179افراد ہلاک ہوگئے
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی
حادثے کے نتیجے میں 179افرادہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد کو حادثہ کی جگہ سے زندہ نکالا گیا ہے۔
طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جبکہ حادثہ جنوبی کوریا کے علاقے میں واقع پر پیش آیا
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔
