دبئی حکام کا نئے سال کے موقع پر محنت کشوں میں سونے کے زیورات تقسیم کرنے کا اعلان

دبئی حکام نے اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر محنت کشوں میں خصوصی مراعات اور انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کہ ہمارا ملک مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے اور ہم اس مرتبہ سال نو کی خوشیاں اپنے محنت کشوں کے ساتھ منائیں گے

حکام کے مطابق محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں اور اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گے اور 2 نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس اور 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ 2 دن تک بالکل فری دستیاب ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں