ٹرمپ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے: رچرڈ گرینل

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی نے رچرڈ گرینل نے اس بات کا انکشاف پاکستان سے متعلق انٹرویو میں کیا

رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے ڈیل مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔

میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں اُس وقت کی پاکستانی حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔

عمران خان کے حوالے سے رچرڈ گرینل نے کہا کہ پاکستان کے اسیر سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں مورثی طور پر نہیں آئے تھے

رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں