اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔