فلوریڈا:صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا۔
صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نےپہلے کبھی نہیں دیکھی اور نہ ہی ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی دیکھی ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے،امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جیت کر امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔