مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی ذمہ دارہوں گے: گرپتونت سنگھ پنوں

مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی ذمہ دارہوں گے: گرپتونت سنگھ پنوں

واشنگٹن : سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کو خط میں کہا ہے کہ مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کوخط لکھ دیا ہے

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے خط میں کہا کہ بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ  ہم امریکا میں قائم ایک ایڈووکیسی گروپ ہیں اور ہم امریکا میں بھارتی سکھوں کےحق خودارادیت کیلئے کام کررہے ہیں۔ خالصتان حامیوں کیخلاف امریکی سرزمین پرپرتشدد جبرکی مودی پالیسی کے مسائل اٹھائیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان نوازسکھوں کیخلاف بھارت کے بین الاقوامی جرائم صرف امریکا تک محدود نہیں ہے۔کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکاقتل،مودی سرکارنےبرطانیہ میں خالصتان نوازسکھوں کو نشانہ بنایا، خالصتان کےحامی سکھوں کوبھارتی حکومت نےآسٹریلیااورپاکستان میں بھی نشانہ بنایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں