اسرائیل کی لبنان پر بمباری،492 شہید،1600 سے زائد افراد زخمی

اسرائیل کی لبنان پر بمباری،492 شہید،1600 سے زائد افراد زخمی

بیروت: اسرائیلی فوج نے لبنان میں وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 492 افراد شہید جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہوگئے

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بمباری کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صہیونی فوج کی بمباری میں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈر علی کرکی بھی شہید ہوگئے، جبکہ لبنان میں متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں