ھائی لینڈ کی کم عمرترین خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے ملک کے بادشاہ کی پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔
بنکاک: تھائی لینڈ کی کم عمرترین خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے ملک کے بادشاہ کی پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واجیکرالونگکورن کے سامنے ایوان نمائندگان کے سیکریٹری ایپاٹ سکھانند نے پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کی تقریب میں متن پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد پیتونگاترن شیناوترا کی وزارت عظمی کی توثیق کردی گئی۔
پیتونگاترن شیناوترا نے وزیراعظم کی حیثیت سے توثیق پر بادشاہ کا شکریہ ادا کیا اور خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے میں کھلے دل کے ساتھ منتخب نمائندوں سے مل کر اپنے فرائض انجام دوں گی۔انہوں نے کہا کہ سب کا مقف سن کر مل بیٹھ کر فیصلے کریں گے تاکہ ملک استحکام کے ساتھ آگے بڑھے۔
پیتونگاترن شیناوترا اس سے قبل حکومتی سطح پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتیں اور انہیں مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں ملک کی معاشی صورت حال کے علاوہ ان کی سیاسی جماعت پھیو تھائی کی مقبولیت میں کمی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کے والد تھاکسن شیناواترا ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
