افغان طالبان نے ملک کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا
میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزاد ہ نے نیا فرمان جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کیلئے پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا ہے
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیب اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت بھی کردی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین بغیر کسی عذر کے باجماعت نماادا کریں، نماز باجماعت ادا نہ کرنے والوں کو سزا سنادی جائے گی۔
