عالمی میڈیا کے مطابق کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے پر بنگلادیشی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔
طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے صدر محمد شہاب الدین کو آج 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی۔
صدر محمد شہاب الدین نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے ہے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین نے آرمی چیف سمیت فوجی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا۔
ہمیں بنگلادیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں:طلبہ رہنما
ڈھاکا: بنگلادیشی طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلادیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں۔
اپنے پیغام میں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار نے وڈیو وڈیو کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دینگے۔
وڈیو میں ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ طلبہ پہلے ہی ڈاکٹر یونس سے بات کرچکے ہیں اور وہ عبوری حکومت میں کردار پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔
بنگلادیشی طلبہ تحریک کی رہنما ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت اگلے 24 گھنٹوں میں قائم کی کردی جائے،طلبہ رہنما عبوری حکومت کی تجاویز پیش کرینگے۔
ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ طلبہ کسی ایسی حکومت کو قبول نہیں کرینگے جو ہماری تجاویز اور حمایت کی بغیر بنائی جائے،عبوری قومی حکومت سول سوسائٹی سمیت سب کی نمائندگی یقینی ہوگی۔
حسینہ واجد نے شیخ مجیب الرحمان کی میراث کو تباہ کردیا:نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس
دوسری جانب بنگلادیش کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ واجد نے شیخ مجیب الرحمان کی میراث کو تباہ کردیا تھا،جبکہ بنگلادیش اب آزاد ہوگیا ہے۔
بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعیفیٰ دیے کر بھارت فرار ہوگئیں
واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعیفیٰ دیے کر بھارت فرار ہوگئیں۔
سب سے پہلے بھارت میں موجود بنگلادیشی ہائی کمیشن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔
میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد بھارتی شہر اگراتلہ پہنچی اور بھارت انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔شیخ حسینہ واجد اگرتلہ سے نئی دھلی وانہ ہوئی۔
میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کیلئے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد حسینہ واجد فرار ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں نوکریوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کیا تھا جو شددت اختیار کرگا۔

