بنگلادیش میں طلبہ کا احتجاج جاری، ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی

ڈھاکہ: بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرفیو کے باجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا جس کے بعد جھڑپوں میں شدت آگئی۔

میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعدادع 94 ہوگئی ہے جبکہ کہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج  میں اب تک 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،پولیس نے آنسو گیس اور دیگر ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی دارالحکومت ڈھاکا اور شمالی اضلاع میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مظارہین نے سراج گنج کے علاقے میں پولیس پر بھی حملہ کیا۔

https:/international/13801/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں