بھارت: 48 گھنٹے کے دوران 9 طلبہ کی خودکشی

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد 2 طلبہ نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا کے مطابق 10 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات دیے،11 ویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 61 جبکہ 12 ویں جماعت میں 72 فیصد رہا۔

17 سالہ طلبہ نے کئی پرچوں میں ناکامی کے بعد ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کی جبکہ 16 سالہ لڑکی نے کچھ پرچوں میں فیل ہوجانے پر اپنے ہی گھر میں خودکشی کی۔ اور ایک لڑکی نے ندی میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ ایک لڑکے نے کیڑا مار دوائی کھا کر خودکشی کی۔

رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے تمام طلبہ کی عمر 20 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں