چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے 80 سالہ شخص سے شادی کرلی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں 23 سالہ ژیاؤفانگ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھی کہ اس دوران انہیں 80 سالہ مسٹر لی سے محبت ہوگئی

کم عمر دوشیزہ مسٹر لی کی دانشمندی سے متاثرہوکر ان سے محبت کر بیٹھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا

ژیاؤ فانگ کے اہلخانہ شادی کی لیے رضامند نہ ہوئے لیکن اس کے باوجود جوڑے نے علیحدگی کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے حال ہی میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی ہے، جس میں لڑکی کے خاندان میں سے کوئی شریک نہ ہوا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں