بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،37 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے  متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزو رام، آسام، میگھالیہ اورناگالینڈ میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 ہوگئی

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اورسرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔

آسام اورتریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اورانٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہے جب کہ ریاست ارونا چل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے،گزشتہ روز آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں