ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہوگیا، سرچ آپریش جاری

تہران: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے،موسم خراب ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

احمد واحدی کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، صدرکے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن کچھ مواصلاتی مشکلات ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے، ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمرہ سینیئر حکام بھی سوار تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں