پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے:امریکا

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے

نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہےپاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں