نیو یارک کے شہر بروکلن میں علی زئی فائونڈیشن کی طرف سے افطار ڈنر کا اھتمام کیا گیا

دادو(رپورٹ:نصیر شیخ) امریکہ کی ریاست نیو یارک کے شہر بروکلن میں علی زئی فائونڈیشن کی طرف سے افطار ڈنر کا احتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی کے علاوہ امریکی ہاؤس رپریزنٹیٹو مس یاویٹ ڈی کلارک ، نیو یارک سٹی قونصل مین ہون ایری کاغان ، بروکلن کورٹ کے منتخب جج برائن اور پاکستانی امریکن کمیونٹی  نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤس ریپرزنٹیٹو مس ڈی کلارک نے کہا کہ وہ پاکستان کے ایمبیسیڈر سے واشنگٹن میں بات کر کے تفصیلات حاصل کریں گیں اور پھر آئی آیم ایف سے پاکستان کے لئیے امدادی پیکج فوری جاری کرنے کےُلیے بات کریں گی۔ پاکستان کو معاشی بدحالی میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

علی زئی نے کہا کہ پاکستان ایک معاشی بحران کا شکار ہے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کھل کر رقوم پاکستان بھیجیں اور ملک کو مضبوط بنائیں ۔

پاکستان کی نیو یارک میں قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں کا مہینہ ہے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی امریکہ میں بڑے احتمام سے روضہ رکھتی ہے اور افطاری کے ایونٹس میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بلا کر ایک مثال قائم کی ہے,

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں