
صہیونی فوج کا مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اُدھر اسرائیلی طیاروں نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
