
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔