
ترکیے کے شہر استنبول کے 16 منزلہ رہائشی عمات میں قائم نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائٹ کلب میں مرمتی کام کے دوراں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
