داعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، امریکی میڈیا

رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیوز ایجنسی کی پوسٹ کے مطابق داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اسلامک اسٹیٹ کے ذمہ داری کے دعووں کی تصدیق کرتی ہیں

امریکی اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی ڈیوٹی ٹو وارننگ کی ضرورت کے تحت روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں