
ابوظہبی: دبئی کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 16 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے گنجان علاقے میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی
زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔