تبت:سیب دنیا کی تمام نعمتوں میں سے ایک ہے، آپ نے ہمیشہ ریڈ، گرین اور گولڈن کلر کا سیب دیکھا ہوگا مگر 21ویں صدی میں کالے بلیک رنگ کا سیب دریافت کیا گیا ہے جو بہت ہی میٹھا ہے
سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریز ی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے یہ دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔
بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے