‏وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ کارڈ متعلق اجلاس

پنجاب میں ہیلتھ انشورنش پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لئے تجاویز اور سفارشات پر غور گیا گیا۔

ہیلتھ کارڈ کو مزید موثر بنانے کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دے دی ،ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لئے 3ماہ میں قابل عمل پلان طلب کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں،ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پراجیکٹ ہے،پائیدار میکنز م کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں