کراچی میں مبینہ ڈاکوؤں سے مزاحمت پر ہونہار طالبعلم قتل

کراچی میں مبینہ ڈاکوؤں نے ایک اور ہونہار طالبعلم کی جان لے لی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر بی بی اے فائنل ایئر کے طالبعلم کو قتل کر دیا

مقتول کے والد محمد حسین نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تھا

ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لاریب نے مزاحمت کی،لاریب کتاب لکھ رہا تھا جسکا ڈیٹا اسکے موبائل فون میں تھا،

مقتول لاریب کی اگلے سال شادی تھی اور بیسک اکائونٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا

پولیس کا کہنا ہے ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے مزاحمت پر مقتول کو گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں