
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کے اشارے دئیے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمنین آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل باوجوہ سے ملاقات کے دوران ان کی باڈی لینگویج سے مارشل لا لگانے کے اشارے ملے۔
آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ جنرل باوجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں تو انہیں جواب دیا کہ بسم اللہ کریں آپ ملک چلائیں اور ہمیں کھیتی باڑی کرنے دیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر کہا کہ میں عمران خان کو کہوں گا وہ ابھی مستعفی ہو جائے گا آپ الیکشن میں جائیں۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمٰن نے انکار کردیا۔