آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر پیش , ہر سال 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان

اسلام آباد: آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم مختصر تقریر کے بعد قرارداد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی جبکہ حکومت نے ہر سال 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دستور میں درج ہے کہ حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ تعالی کی ہے، آئین کے دیے ہوئے اس اختیار کو پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اللہ تعالی کی متعین کردہ حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا 1973 کا آئین پاکستان کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کا ترجمان ہے، 1973 کا آئین قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال سمیت بانیان پاکستان کی بصیرت کا عکس ہے۔ جمہوریت مساوات ، آزادی اور انصاف کے اصولوں کا حامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں