ہرابھرا جناح ٹاؤن ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،رضوان عبدالسمیع

کراچی: جناح ٹاؤن کے پارکس بہتری کی جانب گامزن چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کے ہمراہ میونسپل کمشنرجناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن،ڈائیریکٹر پارکس سلیم اظہر ڈپٹی ڈائیریکٹر پارکس فرخ جمال بھی موجود تھے۔اس سلسلے میں جناح ٹاؤن کے مختلف پارکوں کا دورہ، پارکوں کی بہتری اور سہولیات میں اضافے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،

اس موقع پر کونسل ممبران اور ڈائیریکٹر پارکس سلیم اظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمن جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے جناح ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کا جال بچھا رہے ہیں، پارکوں کی بہتری اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنے کیلئے اول دن سے کوشاں ہیں،

رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ مہنگائی اور نفسا نفسی کے اس وقت میں اپنے مکینوں کو جو سہولیات مہیا کرسکتے ہیں وہ کریں، اس سلسلے میں پارکس جو کہ رہائشی علاقوں کے درمیان موجود ہیں ان کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، ہم علاقہ مکینوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جن پارکس میں کام ہوتے جائیں اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری وہاں کے رہائشی لیں تاکہ مستقل بنیادوں پر سہولیات کے سلسلے کو قائم و دائم رکھا جاسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں