
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروھی نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں اگر کسی کا ہاتھ ہے تو وہ ذوالفقار علی بھٹو کا ہے،انہوں نے اسٹیل مل کی بنیاد رکھی تھی ۔یہ اتنا بڑا پروجیکٹ تھا اگر اسکو درست سمت چلا یاجاتا تو کراچی کیا پورے ملک کے حالات مختلف ہوتے اج ہم ائی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اسکو اُدھار دے رہے ہوتے کیوں کہ یہ گیم چینجر منصوبہ تھا جسکو وقت کے بے رحم ہاتھوں اور ہماری غفلت نے سفید ہاتھی بنا دیا
انہوں نے کہا کہ اہل وطن بالخصوص کراچی شاہد ہیں کہ اس کی آنے والی آمدن کے بجائے اس میں آنے جانے والی گاڑیوں کی مد اتنی آمدن ہوتی تھی جس سے شہر کے ترقیاتی پروجیکٹ چلائے جاتے تھے آج اُن کا نواسہ اپنے نانا کا ادھورا مشن لے کر ایک نئی سوچ کے ساتھ کام کررہا ہے اگر عوام نے انہیں خدمت کا موقع فراہم کیاتو دنیا دیکھے گی کہ وہ فهم و فراصت سے پاکستان کو مُشکِل کے اس بھنور سے کیسے نکالیےگا۔
ہم اس پارٹی کے کارکن ہیں تو ایسے کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کوئی مربوط پروگرام تشکیل نہ دیا ہو ارادے تو بہت بلند ہیں وہ کام کرینگے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملے گی سب سے پہلے ہمیں اپنے اداروں کے وسائل میں اضافہ کرنا ہے تا کہ ہم جو عوام کے لئے پروگرام تشکیل دیں اس پر آسانی سے عمل درآمد کرسکے اس میں وقت تو ضرور لگے گا مگر یہ خواب حقیقت ضرور بنے گا ،(انشاء اللہ)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی اسکیموں کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق اور وائس چیئرمین رانا عارف جاوید بروہی آفاق احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔
