
کراچی:سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کو کلین سویپ کرنے پر تمام عہدیداران و میمبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل کامیابی اراکین کراچی پریس کلب کا دی ڈیموکریٹس پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے جبکہ دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی صحافی حضرات کی جانب سے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے
انکا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کا پاکستان سمیت شہر قائد کی ترقی میں اہم کردار ہے کیونکہ کراچی پریس کلب کی ملک میں ایک الگ اور اپنی پہچان ہے،
انہوں نے کہا ہمیں پوری امید ہے کہ نو منتخب باڈی کراچی پریس کلب کی سابقہ بہترین روایات کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کی بہتری کے لیے ایک متحرک اور جامع ماحول کی راہ ہموار کرے گی اور نو منتخب عہدیداران تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کی مظبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان مزید کہنا تھا ہمیں پوری امید ہے کہ نو منتخب تمام اراکین وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام سمیت صوبہ سندھ خصوصاً شہر قائد کے مسائل حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے،
سی ای او واٹر کارپوریشن اور سی او او واٹر کارپوریشن نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کے کامیاب ہونے والے صدر سعید سربازی، نائب صدر رشید میمن، سیکرٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، خزانچی احتشام سعید قریشی سمیت گورننگ باڈی میمبران شازیہ حسن، شمس کیریو، نور محمد کلہوڑو، نواب قریشی، مونا صدیقی، رانا جاوید اور شعیب احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
