کراچی: خاتون وکیل خوشبو کھوکھر سے ڈکیتی، بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی

کراچی: نامور وکیل ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر سے ڈفینس میں ڈکیتی،  پولیس کے عدم تعاون پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دے دی

کراچی:  گذشتہ روز ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر اپنی والدہ اور اہل خانہ کے ساتھ کورنگی روڈ ڈفینس فیز ون جا رہی تھی تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے موبائل اور پیسے چھین لیئے

ایس ایس ساوتھ سے ملاقات کے باوجود ملزمان قانون کی پکڑ میں نہ آسکے، صرف نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ایڈووکیٹ خوشبو کھوکھر کا کہنا ہے کہ  ایک روز گذرجانے کے باوجود پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی، سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی کام نہیں کر رہے تھے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی

کراچی بار ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور ڈکیتی کا ازالہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں